نئی دہلی،27/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو عظیم انتخابی تحفہ دیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا ہے جن لوگوں کے پانی کے بل کا بقایا ہے ان کی لیٹ ادائیگی سرچارج معاف کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ E، F، G، H کیٹیگری کے لوگوں کا (10.5 لاکھ صارفین) 100فیصدپرنسپل اماؤنٹ 31 مارچ تک معاف گے، A اور B کیٹگیری والے صارفین 100فیصد لیٹ ادائیگی سرچارج معاف ہوگی۔ C کٹیگری والے 100فیصداور 50 پرنسپل اماؤنٹ معاف ہوگا اور ڈی کٹیگری والوں 100فیصداور 75فیصدپرنسپل اماؤنٹ معاف ہوگا۔یہ منصوبہ 30 نومبر تک نافذ ہو گا اور جن کے گھر میں نئے میٹر ہیں ان پر یہ اسکیم نافذ ہوگی۔کیجریوال نے کہا کہ اس سے جل بورڈ کو 600 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی اور اس کے لئے تمام صارفین کو خط لکھ کر اپیل کریں گے کہ ہر کوئی اپنا بقایا ادا کردے۔انہوں نے بتایا کہ 13.5 ملین کسٹمر جن کا واجب الادا ہے، 23.73 لاکھ کل کسٹمر ہیں۔2500 کروڑ روپے گھریلو اور 1500 کروڑ روپے کمرشل پرنسپل اماؤنٹ بقایا ہے۔غور طلب ہے کہ کیجریوال حکومت مکمل طور پر انتخابی موڈ میں آ چکی ہے۔اس سے پہلے حکومت اعلان کر چکی ہے کہ دہلی میٹرو میں خواتین کو مفت میں سفر کرایا جائے گا۔